راولپنڈی بورڈکے زیر اہتمام ہونیوالاریاضی کا پرچہ کنٹرولنگ اتھارٹی کی ہدایت پر منسوخ
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق کنٹرولنگ اتھارٹی کی طرف سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں 14-05-2022 بروز ہفتہ تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کے زیر اہتمام ہونے والاریاضی کا پرچہ (سائنس اور آرٹس سیکنڈ گروپ) کی ہدایت پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور اسکی اطلاع تمام شامل امتحان ہونے والے سیکنڈ گروپ کے اُمیدواران کو دی جائے گی،مزید برآں اس سے قبل 14-05-2022بروز ہفتہ کو گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ناڑہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے موبائل انسپکٹر محمد یوسف غفاری ڈپٹی ۔ڈی۔ ای او کہوٹہ نے 1بجکر 25منٹ پر دوپہر مذکورہ سکول کاوزٹ کیا اورسینٹر کے باہر مجھے سٹوڈنٹس کا ایک گروہ نظر آیا جو کہ ایک دائرے کی صورت میں جمع تھے درمیان ایک استاد موجود تھا میں نے خاموشی سے آگے بڑھ کر جائزہ لیا معلوم ہوا کہ مذکورہ ٹیچر جس کا نام محمد شعیب رمضان ولد محمد رمضان ٹیچر فزیکل ایجو کیشن ESTگورنمنٹ ہائی سکول سالگراںتحصیل کہوٹہ شناختی کارڈ نمبر37402-8625319-3ہے جس کا موجودہ پتہ بمطابق شناختی کارڈ سحر ڈاکخانہ خاص تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی ہے اپنے سکول کے بچوں کو معروضی کا پرچہ حل کروارہا تھا جبکہ ابھی معروضی کے پرچہ کے Openہونے کا وقت ہی نہیں ہوا تھا سفید رنگ کے ایک کاغذ پر معروضی کا پرچہ ریاضی جماعت دہم حل شدہ اس کے ہاتھ میں تھا میں نے اس ٹیچر کا بازو پکڑا اور کھینچ کر امتحانی سینٹر گورنمنٹHSSناڑہ کے اندر لے آیا جہاں پر جناب چیئر مین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمود مذکورہ سینٹر میں انسپکشن کیلئے اسی وقت پہنچے تھے اُن کے نوٹس میں تمام بات لائی گئی چیئرمین تعلیمی بورڈ،راولپنڈی نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی۔ ڈی۔ او کی مدعیت میں FIRکا حکم دیا اورفوری طور پر ٹیچر کو گرفتار کروا دیا گیا ۔چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی نے کہا کہ ایسی کالی بھیڑوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے