سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دیا جائے: خرم نواز گنڈاپور
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ گزرے ہوئے 7سالوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی غیر جانبدارانہ تفتیش کا واحد قانونی مطالبہ تاحال پورا نہیں ہوااور مظلوم آج بھی انصاف کے لئے دربدر ہیںاپنے بیان میں خرم نوا گنڈاپور نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹان کے ورثا آج بھی غیر جانبدار تفتیش کے لئے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں۔ ہماری آج بھی معزز عدلیہ کے معزز ججز سے استدعا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دیا جائے۔ہم پاکستان کے نامور وکلا کے پینل کے ذریعے انصاف کے لئے قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے براہ راست کمٹمنٹ لی تھی کہ احتجاج کی بجائے انصاف کے لئے عدلیہ کے فلور پر قانونی چارہ جوئی کریں۔ ہم اپنے اس وعدے پر قائم ہیں اور سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی یقین دہانی کے مطابق انصاف کی فراہمی کے وعدے پر عملدرآمد ہونے کے منتظرہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شریف برادران کے دور حکومت میں انصاف کی توقع نہیں تھی مگر بعد کے دور میں بھی سانحہ ماڈل ٹان کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے نظام کے خاتمے کے لئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہو گا۔