سپیکر راجہ پرویز اشرف،ڈپٹی سپیکرزاہد اکرم درانی، رانا تنویر حسین کی میرانشاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلام آ باد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم خان درانی کی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت۔اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر کا 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار،وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کی میرانشاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت،اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، رانا تنویر حسین نے خودکش دھماکے میں شہید اہلکاروں اور بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف استحکام پاکستان بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن ہیں، سکیورٹی اہلکاروں اور بچوں پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، رانا تنویر حسین نے کہا کہ شہداکے لواحقین کے دکھ میں پورا ملک برابر کا شریک ہے، دہشت گردوں کے خلاف پورا ملک متحد ہے، رانا تنویر نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔