حکومت میں سارا کام نو ا ز شریف کی مشاورت سے ہوتا :ریاض پیر زا دہ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفا قی وزیر برائے انسا نی حقوق میا ں ریا ض حسین پیر زا دہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی حکومت پانچ سال پورے کرے لیکن وہ خود ہی گرگئے اور ملک کو پھنسا دیا،حکومت انسانی حقوق کی فراہمی ، خواتین اور بچوں کے حقوق لاپتہ افراد کی بازیابی، جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی بحالی کی کوشش کررہی ہے کیونکہ بین الاقومی سطح پر ان کی مانیٹرنگ بھی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سارا کام میا ں محمد نو ا ز شریف کی مشاورت سے ہوتا ہے، نہ اسحق ڈار کرسکتے ہیں اور نہ مفتاح اسماعیل کر سکتے ہیں، میا ں نو از شریف بذات خود ایک ادارہ ہیں، میں نواز شریف کے ساتھ پہلے بھی وزیر رہا ہوں، ان سے میرا نیازمندانہ تعلق اپنی جگہ پر،میری ان سے اپنی ذاتی دوستی بھی ہے،وہ میرے قائد ہیں اور میں وہ فاصلہ کم نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ فاصلہ رکھنا چاہتاہوں۔ہماری اتحادی حکومت ہے اور نئے انتخابات کروانے کا فیصلہ متفقہ ہو گا، میاں محمد نواز شریف کی جرات کا فیصلہ ہے اورانہوں نے حکومت سنبھالنے کا چیلنج لیاہے اور یہ چیلنج صرف مسلم لیگ (ن)لے سکتی ہے، ہم کیا چاہتے ہیں کہ ملک کو پھنسادیں اور ملک دیوالیہ ہو جائے۔ مسلم لیگ (ن)نے چیلنج لیا ہے اور ہم عوام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور(ن)لیگ عوام کے دلوں میں بستی ہے۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ثابت کردیا ہے کہ مشاورت سے اتحادی حکومت چلا رہے ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ کارپوریٹ ورلڈ کا بندہ ہے اور یہ کام کرسکتا ہے اورلیڈ نہیں کرسکتا۔