پاکستان کیساتھ تعلقات انتہائی اہم‘ مزید مضبوط ہوں گے: امریکی سینیٹر
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر امریکی سینیٹر کرس مرفی نے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی سینٹ کے نزدیک پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں۔ امید ہے اگلے 75 برسوں میں یہ تعلقات مزید بڑھیں گے۔ دریں اثناء امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے سینیٹر کرس مرفی کے حوصلہ افزا بیان کا خیر مقدم کرتے کہا ہے کہ سینیٹر مرفی پاکستان کے حقیقی دوست اور پاک امریکہ تعلقات کے وکیل ہیں۔