بھارت میں بارشیں‘لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک‘ 80 گھر متاثر
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آسام میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسام کے ضلع دیما بساؤ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 80 گھر متاثر ہوئے ہیں آسام میں پانی کا تیز ریلا سڑک کا ایک حصہ بہا کر لے گیا بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث 94 گاؤں کے 25 ہزار افراد متاثر ہوئے ۔