جنگ نہیں امن، پولینڈ کے پائلٹ کا روس، یوکرائن جنگ پر انوکھا انداز
ماسکو (این این آئی)روس کے یوکرین پر فضائی حملوں اور خطے میں سخت کشیدگی پر پولینڈ کے ایک ماہر پائلٹ نے انتہائی چھوٹے طیارے کے ذریعے مسلسل ایک گھنٹہ 18 منٹ کی نچلی پرواز کرکے اپنی حکومت اور دنیا کیلئے فضا میں مثبت پیغام تحریر کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پائلٹ نے اس مشن کیلئے رجسٹریشن ایس پی -ایس ایم سی کے حامل تین سال پرانے اٹلی کے تیار کردہ ایک انجن اور دو سیٹوں والے ٹیکنیم پی 2008 جے سی ہوائی جہاز کا استعمال کیا اور مشکل ترین پرواز کر کے فضا میں ’’جنگ نہیں امن‘‘ کے الفاظ تحریر کیے۔