امریکی جوڑے نے 9 ہزار کا کھانا کھا کر خاتون ویٹر کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی ٹِپ دے دی
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا میں ایک جوڑے نے ہوٹل میں 9 ہزار روپے سے زائدکا کھانا کھا کر خاتون ویٹر کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی ٹِپ دیکر سب کو حیران کر دیا۔ یہ حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جہاں گزشتہ دنوں ایک جوڑے نے 48 ڈالرزکا کھانا کھایا اور خاتون ویٹرکی جانب سے شاندار سروس فراہم کرنے کے بدلے میں 810 ڈالرز (یعنی ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ٹِپ دے دی۔