بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، محاصرے ، تلاشی ، فائرنگ سے نوجوان شہید
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج نے محاصرے تلاشی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں کے علاقے ترکہ وانگام میں اندھا دھند فائرنگ کرکے شعیب احمد گنائی نامی نوجوان کو شہیدکردیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے 82کشمیری حریت پسند کارکنوں اور رہنماوں کو ریاستی جیلوں سے ہریانہ، اتر پردیش اور نئی دہلی سمیت بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔مارچ کے دوسرے ہفتے میںقابض حکام نے 96کشمیری نظربندوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت علاقے سے بھارت کی جیلوں میں منتقل کیا۔