پاکستان اقوام متحدہ کی خشک سالی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل
نیویارک(این ین آئی)اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ گلوبل لینڈ آئوٹ لک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان ان 23 ممالک میں شامل ہے جنہیں گزشتہ دوبرسوںدوران خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بنجرپن کی جانب سے اقوام متحدہ کے بنجر پن اور خشک سالی کے عالمی دن17جون سے قبل جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ صدی کے دوران خشک سالی سے سب سے زیادہ ایشیائی ممالک کے باشندے متاثر ہوئے۔اقوام متحدہ کی جاری کردہ تحقیق کے مطابق جن ممالک کو خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ان میں افغانستان، انگولا، برازیل، برکینا فاسو، چلی، ایتھوپیا، ایران، عراق، قازقستان، کینیا، لیسوتھو، مالی، موریطانیہ، مدغاسکر، ملاوی، موزمبیک، نائجر، سومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، پاکستان، امریکا اور زیمبیا شامل ہیں۔رپورٹ میںکہا گیا کہ 2050 ء تک اضافی 40 لاکھ مربع کلومیٹرعلاقوں جو بھارت اور پاکستان کی حجم کے برابر ہیںکو بحالی کے اقدامات کی ضرورت ہوگی، جن کے تحت علاقوں کے تحفظ کے اقدامات کو بڑھایا جائے گا، حیاتیاتی تنوع، پانی کے ضابطے، مٹی اور کاربن کے ذخیرے کے تحفظ، اور ماحولیاتی نظام کے اہم افعال کی فراہمی شامل ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کی 40 فیصد سطح تباہ حالی کا شکار جو براہ راست انسانی آبادی کے نصف کو متاثر کرنے کے ساتھ تقریباً44 کھرب ڈالرز کی عالمی معیشت کے نصف کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔