پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا۔ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولنگر سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں گندم برآمد کر لی گئی۔سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں ذخیرہ اندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ خوراک کی مختلف ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزں سے گندم کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ ڈی جی خان میں سو کلو گرام کی دس ہزار، بہاولنگر میں تین ہزار اور لیہ میں دو ہزار بوریاں قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔ ملتان سے بیس ہزار من گندم قبضے میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ تعطیل کے روز بھی گندم کے ناجائز ذخائر ہر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزں کے خلاف موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب صوبائی بارڈر ایریا ہونے کے باعث زیادہ حساس ہے۔ انہوں نے کہا کسی کو بھی گندم ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔ ہر ضلع میں کارروائیاں جاری ہیں, خود مانیڑننگ کر رہا ہوں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024