دبئی حکومت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی اور دبئی کی مقامی حکومتیں کرونا کی وجہ سے درپیش اقتصادی بحران سے نکلنے کے لیے متبادلہ فنڈ سے مدد لینے پربات چیت کررہی ہیں۔دبئی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ابو ظبی کے ساتھ مبادلہ فنڈ سے معیشت کو سہارا دینے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ خبر حقائق کے بر عکس ہے۔خیال رہے کہ خبر رساں ادارے نےگذشتہ روز تین با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ابو ظبی اور دبئی کی حکومتیں دونوں ریاستوں میں اثاثوں کو جوڑ کر دبئی کی معیشت کی مدد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں ، جبکہ ابوظبی سرکاری فنڈ مبادلہ ایسے کسی بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ایک ذریعے نے بتایا کہ ابوظبی کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی مدد کو اثاثوں کے انضمام کے ذریعے مربوط کیا جائے گا۔ ابو ظبی اور دبئی مبادلہ فنڈ کے ذریعے مشترکہ ملکیت کے اثاثوں کو موجود بحران میں معیشت کو بچانے کے لیے استعمال کریں گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024