آرپی اوگوجرانوالہ کا گجرات کادورہ‘افسر وں کیساتھ روزہ افطار کیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا نے آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اپنے دورہ گجرات کے اختتام پر فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اس موقع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کے علاوہ ایس ڈی پی او صاحبان، ایس ایچ او صاحبان اور رمضان المبارک میں مختلف نوعیت کی ڈیوٹیوں پر تعینات دیگر افسران اور جوان بھی موجود تھے آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا نے اس موقع پر جوانوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل اور خیریت بھی دریافت کی افطار سے قبل آر پی او گوجرانوالہ نے ضلع بھر سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹفکیٹ بھی تقسیم کیے۔