جاپان نے ایران کے ساتھ اپنے روایتی دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے اور انہیں فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
جاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے آج ٹوکیو میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔
اس سے پہلے جاپانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کےلئے پرعزم ہے تاہم امریکی پابندیاں بڑھانا قابل قبول نہیں ہے۔