ایک تصویر ایک کہانی
والٹن سٹیشن مدینہ کالونی کا رہائشی اللہ دتہ 70 برس کی عمر میں سستا رمضان بازار میں مزدوری کرتا ہے دس بچے ہیں 3 بیٹے اور 7 بیٹیاں ہیں اتوار بازار اور رمضان بازار میں چھابڑی کا کام کرتا ہوں، اس نے بتایا ہفتہ کے دوسرے دنوں میں مستری کے ساتھ محنت کرتا ہوں جہاں راج کیساتھ کبھی کام ملتا ہے اور کبھی نہیں ملتا رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے یہاں سستا رمضان بازار میں اچھی مزدوری بن جاتی ہے لیکن مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ مکان کا کرایہ اور بل ادا کرکے بچوں کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے میرا بڑا بیٹا ساتھ دیتا ہے جس کی وجہ سے گھر کا خرچہ چل رہا ہے ورنہ مجھ جیسے غریب آدمی کیلئے جینا مشکل ہو جائے۔ (فوٹو : اعجاز لاہوری)