سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہمی میں ناکام رہے:امیرالعظیم
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔11کروڑ کی آبادی والے صوبے میں صرف تین سو سستے بازار وں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے،جبکہ اشیا ء خوردو نوش کا میعار بھی انتہائی ناقص ہے ۔