علامہ منیر احمد یوسفی کیلئے دعائے صحت کی اپیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سرپرست اعلیٰ انجمن اشاعت دین اسلام ممتاز عالم دین نوائے وقت کے کالم نگار علامہ منیر احمد یوسفی علالت کے باعث ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کے صاحبزادگان اور سوسائٹی کے عہدیداروں نے رمضان کی مبارک ساعتوں میں ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔