گیلپ سروے: 58 فیصد عمران کی کارکردگی سے مطمئن‘ عثمان بزدار، باقی وزراء اعلیٰ پر بھاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں عمران خان کا پلڑا بھاری رہا پاکستان کے 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیدیا اڑتیس فیصد غیر مطمئن رہے جبکہ 4 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ نواز شریف کی مقبولیت 50 فیصد رہی جبکہ شہباز شریف 55فیصد مقبول رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی پر 74 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 19 فیصد غیر مطمئن رہے اقتصادی میدان میں تحریک انصاف کی کارکردگی مسلم لیگ ن سے خراب نکلی۔ 51 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو نواز شریف دور سے خراب قرار دیدیا۔ مثبت کارکردگی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار باقی وزراء اعلیٰ سے بازی لے گئے سروے میں 37 فیصد شہریوںنے عثمان بزدار کی کارکردگی کو مثبت قرار دیدیا ۔سروے میں 27 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا۔ سروے میں خیبر پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی کو 34 فیصد شہریوں نے سراہا بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال کی کارکردگی کو 30 فیصد افراد نے سراہا ۔