رواں ماہ کے دوران اب تک آئیسکو ریجن میں670مشکوک میٹرز پکڑے گئے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) رواں ماہ کے دوران اب تک آئیسکو کے پانچوں آپریشن سرکلز میں670مشکوک میٹرز پکڑے گئے ، خراب میٹر اور بجلی چوری کی بنا پر متعلقہ صارفین کو8لاکھ29ہزاریونٹس چارج کئے گئے اور 1کروڑ42لاکھ74ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 79افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دی گئیں۔ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ماہ اکتوبر 2018سے شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے دوران اب تک آئیسکو ریجن میں مجموعی طور پر کل 9ہزار450مشکوک کنکشنز کو پکڑا جاچکا ہے اور سلومیٹر، ڈائریکٹ سپلائی اور ٹیمپرڈ میٹر کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث ان عناصر کو 1کروڑ75لاکھ 50ہزار یونٹس چارج اور31کروڑ 29لاکھ32ہزار سے زائد کے جرمانے جبکہ1673بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دی گئیںاور 181بجلی چوروں کی گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں۔