چیئرمین ایف بی آر سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کی ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے صدور نے بدھ کو چیرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ٹیکس اصلاحات عمل درآمد کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی شرکت کی،صدور نے چیرمین ایف بی آرکے کئے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا،ایسٹ ڈیکلیریشن سکیم چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے صدور نے ملاقات میں اس امر کا اعادہ کیا کہ کہ وہ ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گیں اور حکو مت پاکستان کی اعلان کردہ ایسٹ ڈیکلیریشن سکیم سے بھی مستفید ہوں گے۔