امریکی کمپنی کی بھارت کو’ ’ایف-21‘‘ جنگی طیارے تیار کرنے کی پیشکش
واشنگٹن(این این اائی) امریکا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 فائٹر طیارے بنانے کی پیشکش کردی، جو صرف مخصوص بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے 18 ارب ڈالر کے ایک سو 14 جنگی طیارے خریدنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے جو حالیہ دور میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی ڈیل ہیں۔