حوثی ملیشیا نے یمنی وزیر دفاع کے والد کا گھر دھماکے سے اڑا دیا
صنعاء (این این آئی)یمن کے شہر ذمار میں حوثی ملیشیا نے یمنی وزیر دفاع محمد علی المقدشی کے والد شیخ علی احمد صلاح المقدشی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ذمار شہر میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ باغیوں نے چار منزلہ گھر کے کونوں میں شدید نوعیت کا دھماکا خیز مواد نصب کیا۔