روس میں 5.6 شدت کا زلزلہ
ماسکو (اے پی پی) روس کے جنوبی کریل جزائر کے پاس بحرالکاہل میں زلزلے سے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔روس کے ارضیاتی سروے مرکز نے بدھ کو بتایا کہ کریل جزائر کے پاس صبح 7 بج کر 55 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل 5.6 تھی۔