امریکہ میں مسجد پر حملہ دنیا میں بڑھتی اسلام دشمنی کی نئی مثال ہے، ترک وزیر خارجہ
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں امریکا کے شہر نیو ہیون میں دیانت مسجد پر حملہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کی ایک نئی مثال ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔