دھان کی زیادہ پیداوار کیلئے 20 مئی سے قبل پنیری ہرگزکاشت نہ کریں :ترجمان محکمہ زراعت
لاہور(نیوزرپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کاشتکار 20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں ۔پنجاب زرعی پیسٹ آرڈیننس 1959 ء کے تحت دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے قبل ممنوع ہے کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاںموسم سرما مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں اور ان کے پروانے مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں نکلتے ہیںاگر اس وقت پنیری کاشت کی گئی ہو تو پروانے اس پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کر دیتے ہیںجو کہ علاقہ میں وبائی صورت بھی اختیار کر لیتے ہیں لہذٰا دھان کے کاشتکار قبل از وقت پنیری کی کاشت سے گریز کریں۔