مکمل فٹ ہوں، ورلڈ کپ کھیلنے جائونگا، شاداب خان کا اعلان
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے اعلان کیا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ،ورلڈ کپ کھیلنے جائونگا ،پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،انگلینڈکیخلاف بولرز اچھی پرفارمنس نہیں دے رہے،وکٹیں لینے کی ضرورت ہے،3سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں ورلڈ کپ مشکلات نہیں ہوں گی۔ مکمل فٹ ہوں اور ورلڈ کپ کھیلنے جاؤں گا جہاں ٹیم کو جوائن کرونگا۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،میچز جیت کر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دیں گے۔ بائولر اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہے لیکن بیٹسمین اچھا کھیل رہے ہیں۔ ٹیم میں4اہم کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوں توفرق پڑتاہے۔ سینئرکھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں۔ کرکٹ بہت تیزہوگئی ہے،وکٹیں لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے بولرز ردھم میں بائولنگ نہیں کررہے۔ ورلڈکپ تک باؤلرز ردھم میں آجائیں گے ہم انگلینڈ کیخلاف دیگر میچز جیت کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ وائرس کا پتہ چلنے پر تھوڑی پریشانی ضرورہوئی الحمد اللہ اب مکمل فٹ ہوں۔ 3سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں ، ورلڈ کپ میںمشکلات نہیں ہوں گی۔ کوشش کروں گاانگلینڈ جاکرٹیم کے ساتھ فوری ایڈجسٹ ہوجائوں۔ورلڈکپ تک باؤلرز ردھم میں آجائیں گے ہم انگلینڈ کے خلاف دیگر میچز جیت کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ میں کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں، نہ جانے یہ من گھڑت خبر کہاں سے آئی ہے۔ لیگ سپنر آج انگلینڈ کیلئے اڑان بھریں گے۔