گلوکارہ ظل ہما کی برسی آج منائی جائے گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ ظل ہما کی پانچویں برسی آج 16 مئی کو منائی جائے گی ظل ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی تھیں وہ 21 فروری 1944ء میں پیدا ہوئیں انہیں بچپن میں ہی گلوکاری ککاشوق تھا مگر والدہ نے انہیں گانے کی اجازت نہ دی ان کی شادی اداکار عقیل بٹ سے ہوئی جس سے ان کے چار بیٹے پیدا ہوئے ظل ہما نے اپنا گلوکاری کا شوق 1990ء میں پورا کیا شوگر اور گردہ کی بیماری کے باعث ظل ہما 16 مئی 2014ء کو انتقال کر گئیں۔