ویمن ہاسٹلز کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے:آشفہ ریاض فتیانہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے ماڈل ٹاؤن میں واقع ویمن ورکنگ ہوسٹل کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہوسٹل کے انتظامی امور چیک کیے۔ اور خواتین کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ہوسٹل میں رہنے والی خواتین کے مسائل سنے اور انتظامیہ کو تاکید کی کہ ہوسٹل میں قیام پذیر عورتوں کو بہترین کوالٹی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ہوسٹلزکی تعداد کوبڑھایاجائے گاتاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کوحکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے دائرہ کارمیں لا کر مستفید کیاجاسکے۔صوبائی وزیرنے ہوسٹل کے انتظامی معاملات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔