سپریم کورٹ نے فروغ نسیم کی پاکستان بار رکنیت منسوخی سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی پاکستان بار کونسل کی ممبر شپ منسوخی سے متعلق درخواست خارج کردی ہے اوردرخواست گزار کومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو آپ اپنی کمیٹی میں لے جائیں، سپریم کورٹ کو اس معاملے میں مت الجھایا جائے،آپ کے چیئرمین کے مطابق فروغ نسیم کی پاکستان بار کونسل کی ممبرشپ برقرار رہ سکتی ہے، پاکستان بار کونسل اپنے معاملات خود حل کرے، اس دوران بار کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کامران مرتضی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قائم مقام چیف جسٹس رولز کے مطابق اگر کوئی بار کونسل ممبر کسی ایکزیکٹیو عہدے پر چلا جائے تو اس کی ممبرشپ منسوخ ہو جائے گی۔