جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا، علی حیدر زیدی
اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی وزیر بحری امو رسید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزارت میں پچھلی حکومتوں کے بھرتی ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے بعد جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا جاے ٔگا۔وزارت میں آٹھ سو سے زائد افراد کو مختلف گریڈوں میں اونے پونے بھرتی کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں عدلیہ میں کیسز زیر سماعت بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں وزارت سے متعلق بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے ٖ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں پایاجاتاہے ۔ ہر کام کپتان کی مشاورت سے چل رہاہے۔