اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: چین
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کسی بھی بیرونی دبائو کے سامنے سر نہیں جھکائے گا،وہ اپنے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،ان خیالات کا اظہار یہاںترجمان وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا،چین امریکہ تجارتی کشیدگی بارے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین تجارتی جنگ نہیں چاہتا مگر ہم کسی جنگ سے خوف زدہ بھی نہیں ہیں اگر کوئی فریق جنگ کوہمارے دروزاے تک لے آتا ہے،تو ہم آخری دم تک لڑیں گے، چین کسی بھی طرح فریق نہیں ہے،کہ اس نے کسی بھی وعدے کو توڑا ہویا عہد شکنی کی ہو،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دونوںممالک کے درمیان 95فیصد تک اتفاق ہوگیا تھا،مگر چین اس سے پھر گیا ہے،ترجمان نے کہا کہ مذاکرات بات چیت کا عمل ہوتے ہیں اور یہ بالکل معمول کی بات ہے،کہ فیصلے سے قبل مذاکراتی عمل کے دوران دونوں فریق مختلف آرا پیش کرتے ہیں،اس لیے وعدے کی خلاف ورزی والی کوئی بات نہیں ہے،ترجمان نے کہا کہ دونوں فریق معیشت اور تجارتی مسائل کے کچھ امور پر متفق ہوئے تھے اور اس سلسلے میں ایک مشترکہ علامیہ واشنگٹن میں گزشتہ سال مئی میں جاری کیاگیا تھا،تاہم امریکہ نے چند روز قبل اس اتفاق رائے کو ترک کردیا۔اس لیے چین پر یہ الزام درست نہیںکہ وہ وعدوں سے پھر رہا ہے،چین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں خلوص کااظہار کیا ہے،توقع ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل پرقابوپالیں گے۔