7 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے‘ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن ذوالفقار علی نواں کوٹ تعینات
لاہور (نمائندہ خصوصی) آ ئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے7پولیس افسروں کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن لاہور ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او نواں کوٹ لاہور، ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ محمد اعظم کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹاون لاہور ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور محمد اشفاق رانا کو ڈی ایس پی آگنائزڈ کرائم صدر لاہور ، ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور محمد اسلم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور ، ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ،چکوال، محمد شفیق کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد تقرری کے منتظر شفیق الرحمان کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول ملتان ،ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان ضیا الحق کو ایس ڈی پی او جام پور راجن پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔