شاداب خان کی انگلینڈ روانگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ابھرتے ہوئے لیگ سپن باولر شاداب خان آج اسلام آباد سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہونگے۔ شاداب خان کا نام عالمی کپ کے لیے اعلان ہونے والی پاکستان ٹیم میں پہلے ہی شامل تھا تاہم قومی ٹیم کے انگلینڈ روانگی سے قبل ہیپاٹیٹس کے مرض کی وجہ سے شاداب خان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کر نکے ان کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کر لیا گیا تھا۔ دو سے تین ہفتے علاج کے بعد شاداب خان کو مکمل فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کا ایک مرتبہ پھر انگلینڈ میں چیک اپ کرایا جائے گا۔ دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز کے بعد یاسر شاہ وطن واپس پہنچ جائیں گے۔