چین میں ایف اے ٹی ایف کیساتھ مذاکرات شروع‘ بھارتی اعتراضات کا بھر پور جواب
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے چین میں ہونے والی ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں پاکستان او رایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں امریکا چین بھارت جرمنی آسٹریلیا ملائیشیا ترکی اور برطانیہ سمیت 12 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی پاکستان کے خلاف بھارت ایف اے ٹی ایف میں 6 رکنی وفد لایا جس میں کسٹم بینکنگ اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستان وفد نے شرکت کی اور کرنسی اسملگنگ اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی اور کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی اس دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے اور اس کی سب تدابیر الٹی ہو گئیں پاکستان کے موثر جوابات پر بھارت کو سانپ سونگھ گیا ایف اے ٹی ایف کے محاذ پر بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا بھارتی وفد کے بے تکے سوالات پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کے بارہ رکنی وفد نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی قیادت میں شرکت کی پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ جبکہ کرنسی سمگلنگ روکنے کیلئے اندرونی اور بیرونی راستوں کو فعال بنانے کا پلان دیا۔ اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کو مدارس اطلاحات اور کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا یونس ڈھاگا نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کو میڈیم سے ہائی رسک میں ڈال کر ان کے تمام مراکز اور دفاتر ختم جبکہ اکائونٹس اور اثاے منجمد کر دیئے ھیں ۔