حکومت کو حالات کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں‘ عارف علوی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت تاجر طبقہ کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ حکومت تاجروں کو کاروبار کے لئے مناسب ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ صدر گزشتہ روز پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم مختار سے بات چیت کررہے تھے۔ خرم مختار نے گزشتہ روز صدر ڈاکٹر علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ان کے ساتھ ٹیکسٹائل پروموٹرز کا ایک وفد ہی تھا۔ صدر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش مشکل معاشی صورت حال کا ذکرکیا اور کہا کہ حکومت کو موجودہ حالات کو سدھارنے کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔