خیبر پی کے کے قبائلی اضلاع میں بحالی و تعمیر نو کے 783 منصوبہ جات کے لئے 5 ارب 40 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پی کے کے قبائلی اضلاع میں بحالی و تعمیر نو کے 783 منصوبہ جات کے لئے 5 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ خیبر پی کے کے تعمیر نو و بحالی و آبادکاری کے ادارے کے لئے پروگرام منیجر شکیل اقبال نے صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں بحالی و تعمیر نو 783 منصوبہ جات کے لئے 5 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ زکواۃ فنڈ سے قبائلی اضلاع میں تعلیمی اداروں کی تعمیر نو و مرمت جبکہ نئے تعلیمی ادارے بھی بنائیں گے ۔