تحریک انصاف رکن نے 26 ویں ترمیم کی منظوری پر عمران کو خراج تحسین‘ حنا پرویز نے بہاولپور صوبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن ہارون عمران گل نے26آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بہاولپور صوبہ بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے۔