ترکی: قومی اسمبلی پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
انقرہ(اے پی پی ترک سکیورٹی فورسز نے قومی اسمبلی کے خلاف دہشت گردکارروائی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کی قومی اسمبلی میں زائرین کی انتظار گاہ میں داخل ہونے والے دو افراد نے وہاں پر متعین ملازمین کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فوسز نے ناکام بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق دہشت گرد تنظیم ڈی ایچ کے پی۔سی سے ہے۔ملزمان دہشت گردکارروائیوں میں مطلوب تھے۔