نشتر ہسپتال کی کنٹین میں صفائی اورکھانے کا معیار بہتر بنانے کیلئے 7 روز کی ڈیڈ لائن
ملتان( سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال میں کنٹین میں صفائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سات روز کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی جانب سے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے گزشتہ روز کنٹین کا دورہ بھی کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج، پروفیسر ڈاکٹر خالد حسن قریشی پر مشتمل کمپنی نے کنٹین ٹھیکیدار کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صفائی اور کھانے کیلئے مقررہ میعار اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پر وسیجر( ایس او پی) پر عملدرآمد کیلئے سات روز کی لائن دی۔