حکومت پنجاب چھوٹے ہوٹلزکیلئے سیلز ٹیکس میں کیٹیگری کے مطابق نظر ثانی کرے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انٹر سٹی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوی ایشن کے صدر محمد شیراز عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی حالات کی وجہ سے ہوٹلنگ کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے حالیہ بجٹ میں حکومت پنجاب چھوٹے ہوٹلزجو سمال انڈسٹری کا درجہ رکھتے ہیں بالخصوص سیلز ٹیکس میں کیٹیگری کے مطابق نظر ثانی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمان خصوصی عامر سلیم ایس ایچ او تھانہ سٹی تھے۔اجلاس میں نائب صدر راجہ امتیاز عباسی ٗ سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اسلم ٗ قیصر عباسی ٗ حاجی عبدالمجید او دیگرنے بھی شرکت کی۔انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی عامر سلیم کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ہوٹلز کے طرف سے سیکورٹی امور اور امن امان کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ انٹر سٹی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوی ایشن کے ممبران نے ہمیشہ انتظامیہ ،ملکی مفاد اور شہر کے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ پہلے بھی ہر ممکن تعاون کیا اور انشاء آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔۔ محمد شیراز عباسی نے کہا کہ دہشت گردی اور سماج دشمن عناصر کے خاتمہ کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیاجائے گا ْ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ایسوسی ایشن اور عہدیداران کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔