تین ڈاکو گتے کے گودام سے اسلحہ کی نوک پر 2 لاکھ 45 ہزار روپے اور تین موبائل لوٹ کر فرار
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لوٹ لئے گئے تھانہ پیرودھائی کونصیر احمد نے بتایا کہ خیابان سرسید میں میرے گتے کے گودام میں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اورہمیں گن پوائنٹ پر کمرے میں بند کردیا اور دو لاکھ45 ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو عبدالصمد نے بتایا کہ چاندنی چوک میں الشیخ پلازہ مین واقع میری دکان میں چور ایگزاسٹ فین کے راستے سے رات کو داخل ہوئے اورپانچ لاکھ روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے تھانہ کینٹ کو محمد سیاب نے بتایا کہ مغل آباد میں میری بیوی سےموٹر سائیکل سوار پرس چھین کر لے گیا پرس میں ساڑھے دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون تھے تھانہ صدر بیرونی کو امتیاز احمد نے بتایا کہ بینک کالونی دھمیال میں میرے گھر میں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر مجھے اہلخانہ کے ہمراہ کمرے میں بند کردیا ڈاکو 25 ہزار روپے کی نقدی ،21 تولہ وزنی زیورات دو موبائل فون اور چار گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو خلیق الرحمٰن نے بتایا کہ فیض آباد میں میری کرولا جی ایل آئی کار نمبرAJ - 518 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کوخالدہ نازلی نے بتایا کہ عمیر میڈیکل سٹور اڈیالہ روڈ پر میری گاڑی سے ڈاکوئوں نے بیگ اچک لیا جس میں نقدی اور دیگر اشیاء پڑی تھیں تھانہ نصیر آباد کومحمد ابرار نے بتایا کہ چاکرہ میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIQ - 3545 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو محمد جعفر نے بتایا کہ جہانزیب پلازہ نے میرا اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ صدر بیرونی کو محمد ندیم نے بتایا کہ جراحی سٹاپ اڈیالہ روڈ پرمیرا موٹر سائیکل نمبرXP - 547 چوری ہوگیاتھانہ سہالہ کو نثار احمد نے بتایا کہ ڈی ایچ او فیزii میں میرے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ رمنا کو آصف محمود نے بتایا کہ سیکٹر جی ٹین ون میں میرا موٹر سائیکل نمبرBR - 878 چوری ہوگیا۔