چرس، شراب، اسلحہ روند برآمد،4ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے4ملزمان گرفتار کرلئے جن سے 430گرام چرس،2بوتل شراب، پستول 30 بور معہ 30 روند برآمد کرلئے تھانہ آر اے بازار پولیس نے رمضان سے 300گرام چرس ،تھانہ جاتلی پولیس نے کاشف سے 130گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے فرخ سے 2بوتل شراب،تھانہ مری پولیس نے کاشف سے پستول 30بور معہ 30روندبرآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔