خورشید شاہ نگران وزیراعظم پر پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے کراچی آ گئے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگران وزیراعظم کی تقرری کے سلسلے میں صلاح مشورہ کے لئے گزشتہ روز یہاں سے کراچی چلے گئے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قبل ازیں میڈیا کو بتایا تھا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو چکا ہے۔ صرف اعلان باقی ہے۔ پندرہ مئی کو کر دیا جائے گا۔ معتبر ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام نگران وزیراعظم کے طور پر سرفہرست ہے۔
خورشید شاہ/ کراچی