بنگلہ دیشی ٹیم 14 سال بعد جمیکا میں پہلا ٹیسٹ کھیلے گی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی ٹیم 14 سال بعد جمیکا میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ انٹیگوا اور دوسرا 12 جولائی کو سبین پارک جمیکا میں کھیلے گی دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی 20 بھی کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 جولائی دوسرا 12 سے 16 جولائی تک شیڈول ہے۔ پہلا ون ڈے 22 جولائی کو گیانا دوسرا 25 جولائی کو گیانا تیسرا 28 جولائی کو سینٹ کٹس پہلا ٹی ٹونٹی 31 جولائی کو سینٹ کٹس دوسرا 4 اگست کو فلوریڈا میں کھیلا جائے گا مہمان ٹیم دورے کا آغاز 2 روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔