سٹارلٹ تھیٹرتزئین وآرائش کیلئے بند فنکاروں کی گھروں کو واپسی
ملتان(سماجی رپورٹر)سٹارلٹ تھیٹر تزئین وآرائش کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔جس میں عیدالفطر پر ڈرامہ کی نمائش ہوگی ۔واضح رہے کہ کراچی سے آنے والے فنکاروں کے تین روزہ ڈرامے کے بعد تھیٹر کی تزئین وآرائش کیلئے بند کردیا تھا جس کے فنکارگھروں کو روانہ ہوگئے ہیں جو ماہ رمضان کے آخری عشرے میں عید کے ڈرامہ کی ریہرسل کیلئے آئیں گے۔