ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ برائے غیر رسمی تعلیم خواندگی کے اضافے کا باعث بنے گا،بلیغ الرحمٰن
اسلام آباد (نا مہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ مہارت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خواندگی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کو غیر رسمی اور رسمی تعلیم کو اکٹھا کرکے حل کرنا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں کی شراکت سے نہ صرف خواندگی بڑھ سکتی ہے بلکہ خوش حالی بھی آئے گی ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے پہلے ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ برائے غیر رسمی تعلیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ۔ ملک کے پہلے تربیتی ادارے کا قیام ایک اہم قدم ہے جس سے پاکستان کے آئین کے ارٹیکل 25-A پر عمل درآمد ہو گا اور 8 سے 16سال کے بچوںکو تعلیم تک رسائی میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر تعلیم نے این سی ایچ ڈی کو ہدایت کی کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی ، دیانت داری ،اخلاقیات اور اپنی اقدار کی پہچان بھی بتائی جائے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے این سی ایچ ڈی کے نیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔چیئر پرسن این سی ایچ ڈی نے کہا کہ آج میں انتہائی خوش ہوں کیونکہ نیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔ یہ ادارہ غیر رسمی تعلیم اور خواندگی کے لیے ماہرین اور ماسٹر ٹرینرز کو تیار کرے گا۔ کمیشن کے اجلا س میںسندھ سے ڈاکٹر سونو کھنگرانی، بلوچستان سے روشن خورشید بھروچہ ، پنجاب سے ڈاکٹر مبشر بھٹی، اور وفاقی وزاراتِ تعلیم و وزارتِ فائنانس کے نمائندگان سمیت این سی ایچ ڈی کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔