نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سہالہ میں درخواست
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تھانہ سہالہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی گئی۔ نعمان عباسی سکنہ ڈی ایچ اے فیز 2 اسلام آباد نے درخواست دی کہ ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم کے منصب پر رہنے والے نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں ہمسایہ ملک انڈیا کی زبان بولی ہے اور پاکستان کے انتہائی اہم راز افشاءکئے ہیں جو پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں۔ پولیس ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرے۔