سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
لاہور(آئی این پی)احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے 29 مئی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کیخلاف غیرقانونی سرمایہ کاری کیس کی سماعت ہوئی۔آصف ہاشمی 777 غیرقانونی بھرتیوں کے دوکیسزمیں بھی عدالت پیش ہوئے۔ نیب کااپنے موقف میں کہنا تھا کہ ملزم نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی سرمایہ کاری کی۔عدالت نے آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے 29 مئی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔