مجلس عمل میں شامل جماعتیں نواز شریف اور ن لیگ سے اپنا تعلق فوراً توڑ دیں کی: حافظ حسین احمد
کوئٹہ(آئی این پی ) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی کمیٹی کے سربراہ اور جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے ملک کی سلامتی کیخلاف بیان کواسکی بچی کچھی سیاسی زندگی کیلے خودکش قراردیتے ہو ئے کہا ہے کہ نوازشریف نے یہ بیان داغ کر فوج کو مشتعل کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کی.وہ منگل کو اپنی ر ہا ئشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگوکر رہے تھے انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ نہ صرف ن لیگ کے محب وطن ارکان بلکہ متحدہ مجلس عمل میں شامل بعض جماعتیں نوازشریف,اور ن.لیگ سے اپناتعلق فوراتوڑ دیں