جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ملک کو نقصان ہوگا: اسفند یار ولی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اے این پی تمام مسائل کا حل آئین اور قانون کے مطابق چاہتی ہے۔ جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو نقصان ملک کو ہوگا۔ جمہوریت کے سواکوئی نظام نہیں چل سکتا۔ ہم نے جمہوریت اور بالادستی اور عدم تشدد پر جدوجہد کی۔ پاکستان میں امن وسکون کا ماحول پیدا کرنے کیلئے عملی موثر اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ باچا خان باباسے لے کر آج تک اے این پی نے کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کی۔